Showing posts with label Urdu News. Show all posts
Showing posts with label Urdu News. Show all posts

Tuesday, 11 April 2017

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے سے 25 رنز کی دوری پر

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے سے 25 رنز کی دوری پر 


اندور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز بلے باز کرس گیل ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں 10 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بننے کے اعزاز کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اور مختلف ٹی 20 لیگز میں اب تک 18 سنچریوں اور 60 نصف سنچریوں کی بدولت 9975 رنز بنا رکھے ہیں اور 10 ہزار رنز بنانے کیلئے انہیں صرف 25 رنز درکار ہیں۔

کرس گیل اپنا اگلا آئی پی ایل میچ رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کنگز الیون پنجاب کے خلاف آج کھیلیں گے۔ اگرچہ ٹیم میں ان کی سلیکشن پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں لیکن اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ اگر انہوں نے مزید 25 رنز بنا لئے تو وہ ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔
·   0

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا 

گیانا(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا اخری  میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تیسرا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6بجے شروع ہوگا،آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی  اس کے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر نے کے امکانات بڑھ جائیں گے جبکہ ہارنے والی ٹیم کو کوالیفائر راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد  جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت جیسن ہولڈر کررہے ہیں۔واضح  رہے کہ  ون ڈے سیریز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز  1۔1 سے برابر ہیں۔
·   0