Tuesday, 11 April 2017

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

·   0

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا 

گیانا(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا اخری  میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تیسرا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6بجے شروع ہوگا،آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی  اس کے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر نے کے امکانات بڑھ جائیں گے جبکہ ہارنے والی ٹیم کو کوالیفائر راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد  جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت جیسن ہولڈر کررہے ہیں۔واضح  رہے کہ  ون ڈے سیریز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز  1۔1 سے برابر ہیں۔

Subscribe to this Blog via Email :